اسلام آباد ہائی کورٹ تک رسائی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجا کا شکوہ

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کے لیے ایک بند دروازہ ہے، جہاں درخواستوں پر سماعت نہیں ہوتی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد ہائی کورٹ تک رسائی ممکن نہیں، سلمان اکرم راجا کا شکوہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ان کے لیے ایک بند دروازہ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں مگر سنوائی نہیں ہوتی۔

سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عدالت نے بانی کے معالجین اور فیملی سے ملاقات کی ہدایت دی تھی، لیکن اڈیالہ جیل میں ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی لیکن آج تک سماعت نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ نے اپنے آرڈر کی حکم عدولی پر کوئی ایکشن نہیں لیا، جس پر وہ سپریم کورٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس میں ملاقات کے بغیر جواب داخل کرانے کا کہا جا رہا ہے۔

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بطور عوامی نمائندہ عدالت میں سوال کرنے کی کوشش کی لیکن چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے۔

دیگر متعلقہ خبریں