علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی تردید

سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس نے تردید کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی تردید

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی گئی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رات گیارہ بجے وزیرِ اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے ان کے سکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ سکیورٹی کلوز کر دی جائے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ان کے پاس صوبائی حکومت کی جیمر اور ڈبل کیبن گاڑی سمیت 14 اہلکار تھے اور ان کی ہدایت پر سکیورٹی اہلکاروں نے کلوز ہونے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب سکیورٹی واپس ملے بھی تو وہ اسے قبول نہیں کریں گے، اور وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اب مزید سکیورٹی واپس کرنے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پریس سیکرٹری نے علی امین گنڈاپور سے سکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں