بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عوامی دباؤ کی حکمت عملی

شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عوامی دباؤ سے ہوگی، سٹریٹ موومنٹ سہیل آفریدی کی ذمہ داری ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عوامی دباؤ کی حکمت عملی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی عوامی دباؤ سے ہی ممکن ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

شفیع جان نے پروگرام ‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ’ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کا کنٹینر تیار ہے اور اس بار ہم نتائج چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم جیل توڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ رہائی فورس پر کام جاری ہے اور سٹریٹ موومنٹ کی ذمہ داری سہیل آفریدی کے سپرد ہے۔

شفیع جان نے مزید کہا کہ جب کنٹینر پر چڑھیں گے تو اس کا رخ کسی بھی جانب ہوسکتا ہے، اس حکمت عملی کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں