عمران خان کا علاج فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں کرایا جائے۔ بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر وہ پارٹی چیئرمین نہ ہوتے تو عمران خان کی رہائی پر زیادہ کچھ کہہ سکتے تھے، اور ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر بیرسٹر گوہر کا بیان

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وہ پارٹی چیئرمین نہ ہوتے تو عمران خان کی رہائی کی کوششوں پر زیادہ کچھ کہہ سکتے تھے۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ حکومت نے عمران خان کے طبی معائنے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل میں فیملی اور ذاتی معالجین کی موجودگی میں کروایا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا اور تمام فریقین کو لحاظ کرنا چاہیے تاکہ ملک بہتر ہو سکے۔ انہوں نے پارٹی میں ‘رہائی فورس’ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور یقین دلایا کہ کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں