جیل مینول میں قیدی کی مرضی سے علاج کی شرط نہیں۔ وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ جیل مینول میں قیدی کے علاج کی شرط قیدی کی منشا پر مبنی نہیں ہے، عمران خان کی اسپتال منتقلی سکیورٹی کے تحت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر قانون: جیل مینول میں قیدی کی مرضی سے علاج کی شرط نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل مینول میں قیدی کے علاج کی شرط قیدی کی منشا پر مبنی نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ عمران خان کو شیڈول کے مطابق پمز لے جایا گیا جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا۔

وزیر قانون نے واضح کیا کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کا وقت سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کے حالات دیکھ کر رات کو طے کیا گیا۔

تارڑ کے مطابق الشفا آئی اسپتال کے ڈاکٹر ندیم اور پمز کے پروفیسر عارف نے عمران خان کا معائنہ کیا۔ میڈیکل ٹیم نے پی ٹی آئی قیادت کا ڈھائی گھنٹے انتظار کیا اور رہنماؤں کی عدم موجودگی میں عمران خان کی صحت کا جائزہ لیا۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دیا جا رہا ہے اور ہم ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزایافتہ ہیں اور ان کی رہائی کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود ان کا کیس دیگر مقدمات کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔

دیگر متعلقہ خبریں