ڈاکٹر یاسمین راشد کی نوازشریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ اپیل

ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر یاسمین راشد کی نوازشریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے عام انتخابات میں نوازشریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ انہوں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ٹریبونل نے ان کی درخواست کو تکنیکی بنیاد پر مسترد کیا اور حقائق و قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

یاسمین راشد نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ فارم پینتالیس میں تبدیلی الیکشن کی شفافیت کے خلاف ہے اور حتمی نتائج کے لیے امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی تقاضا ہے، جو پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں حلقہ 130 سے کامیاب قرار دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں