پاکستان میں 79 نئی غیرملکی کمپنیوں کی آمد، 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری

پاکستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 79 نئی غیرملکی کمپنیوں کی آمد سے 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 79 نئی غیرملکی کمپنیوں کی آمد، 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 79 نئی غیرملکی کمپنیوں نے اپنی موجودگی ظاہر کی ہے، جس سے 40.7 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی۔

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق، 61 غیرملکی کمپنیوں نے شیئرز کی ٹرانزیکشنز مکمل کیں جبکہ 29 کمپنیوں نے اپنے شیئرز دیگر غیرملکی کمپنیوں کو منتقل کیے۔

سعودی عرب کی آرامکو کمپنی نے گو پیٹرولیم میں 40 فیصد حصص حاصل کیے جبکہ سعودی عرب کی واقب ڈیٹا کمپنی نے پاکستانی ووٹ ٹیک میں 80 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ کے گنوور گروپ نے ٹوٹل انرجیز پاکستان میں شیئر حاصل کیے، جبکہ اٹلی کی یوریکم نے فاطمہ یوریکم رائس ملز میں 50 فیصد شیئر کی خریداری کی۔

ڈیجیٹل سیکٹر میں بازار ٹیکنالوجیز نے ویم سول کو حاصل کیا جبکہ سعودی عرب کی وافی انرجی نے شیل پاکستان کے آپریشنز کی خریداری کی۔ امریکا کی کمپنی فائزر نے فاسیٹیکل پلانٹ لکی کور انڈسٹریز کو فروخت کیا۔ دبئی کی ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے درمیان لاجسٹکس سیکٹر میں جوائنٹ وینچر کیا گیا۔

ہالینڈ کی برکلے اسکوائر ہولڈنگ نے مائنڈ شیئر پاکستان میں 50 فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔ ایس ای سی پی کے مطابق، مزید غیرملکی شراکت داری کے معاہدے پائپ لائن میں ہیں، جبکہ پاکستان میں فعال غیرملکی کمپنیوں کی تعداد 1,157 ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں