طارق فضل چودھری کا عمران خان کی آنکھ کے علاج کی وضاحت

طارق فضل چودھری نے عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی سے مکمل ہوا اور انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طارق فضل چودھری کا عمران خان کی آنکھ کے علاج کی وضاحت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے دوسرے طبی پروسیجر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سخت سکیورٹی انتظامات میں انہیں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا۔ پہلے پروسیجر کے بعد بینائی میں بہتری آئی تھی، جس پر ماہر معالجین نے دوسرے پروسیجر کی سفارش کی۔

وفاقی وزیر کے مطابق آج دوسرا طبی عمل کامیابی سے مکمل کیا گیا اور میڈیکل ٹیم کی کلیئرنس کے بعد عمران خان کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرا انجیکشن 24 مارچ کو لگایا جائے گا، اور ریاست ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں