اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے پر زور دیا ہے، تاکہ ان کا علاج ان کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہو سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے عمران خان کے علاج کی صورتحال پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح دو بجے مجھے معلوم ہوا کہ عمران خان کو پمز ہسپتال انجیکشن لگانے کے لیے لایا گیا تھا، مگر مجھے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بدستور یہ ہے کہ عمران خان کا علاج شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے اپنے ڈاکٹرز اور فیملی ممبرز کی موجودگی میں مکمل چیک اپ اور علاج کے ساتھ کیا جائے۔















