پنجاب حکومت نے زمینوں پر قبضے کیخلاف نیا آرڈیننس منظور

پنجاب حکومت نے زمینوں پر قبضے کے مسائل کے حل کے لیے نیا آرڈیننس منظور کیا ہے، جس کے تحت ہر قبضہ کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے مسائل کے حل کے لیے ‘پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ پراپرٹی آرڈیننس 2025’ منظور کر لیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت صوبے میں قبضہ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کی زمینوں کے مقدمات اب برسوں تک نہیں چلیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہر قبضہ کیس کا فیصلہ اب 90 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے مطابق، ہر ضلع میں ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نجی جائیدادوں پر قبضے کے مسائل کو حل کرے گی۔ فیصلے کے خلاف اپیل خصوصی ٹربیونل میں کی جا سکے گی جو 90 دن کے اندر فیصلہ سنانے کا پابند ہوگا۔

اجلاس میں 30 دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں کو فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ قبضہ کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے گی۔ شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں