ن لیگ عمران خان سے معاملات بہتر کرے، حکومت نہیں گرانے دیں گے۔ راجا ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا کہ ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے تو حکومت نہیں گرانے دیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ن لیگ عمران خان سے معاملات بہتر کرے، حکومت نہیں گرانے دیں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ن لیگ عمران خان سے معاملات ٹھیک کرے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت گرانے نہیں دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مسائل پر ہمیں تشویش ہے۔ ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا اور پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے گئے جو پارلیمنٹ کی توہین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے علاج کا مطالبہ کر رہے ہیں، ان پر جعلی پرچے درج ہوئے ہیں اور ان کی بہنوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی۔ عمران خان کو ایک اور انجکشن لگنا ہے اور ان سے ملاقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں