اب ہم صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بلکہ بھرپور جواب دیں گے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں سات مراکز کو نشانہ بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر کارروائی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے بلکہ بھرپور جواب دیں گے اور ہر شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں بتایا کہ پاکستان نے ننگرہار، پکتیکا اور خوست میں دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور تربیت گاہیں موجود ہیں، اور پاکستان نے بارہا افغانستان کو سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان نے طالبان کو سرحد کی دوسری طرف دھکیلنے کے لیے پاکستان سے دس ارب روپے مانگے، ہم یہ رقم دینے کو تیار ہیں لیکن شرط ہے کہ پاکستان میں مداخلت نہیں ہوگی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اگر ضرورت پڑی تو بھرپور ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی ائیرفورس نے انٹیلی جنس بیسڈ حملے کیے اور 100 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں