دبئی ایئر شو میں بھارتی پائلٹس کا پاکستان پویلین کا دورہ

دبئی ایئر شو میں بھارتی پائلٹس نے پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر کی تفصیلات معلوم کیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دبئی ایئر شو 2025 میں پاکستان کے لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر نے شاندار جلوہ گر ہو کر شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ بھارتی فضائیہ کے پائلٹس نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا اور جے ایف-17 تھنڈر کی تکنیکی معلومات حاصل کیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بھارتی پائلٹس نے طیارے کو قریب سے دیکھا، اس کی صلاحیتوں پر سوالات کیے اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی ملی۔

پاکستانی جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو میں غیر ملکی وفود اور عام شرکاء کے لیے دلچسپی کا مرکز بنا رہا، جس نے پاکستانی دفاعی صنعت کی نمایاں قابلیت کو ظاہر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں