پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اظہارِ رائے کی آزادی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فریڈم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ اظہارِ رائے کی آزادی کے لیے خطرہ بن رہا ہے۔
فریڈم نیٹ ورک کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2024 سے ستمبر 2025 کے دوران صحافیوں پر حملوں کے 142 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کیسز پنجاب اور اسلام آباد میں پیش آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے پہلے سال کے دوران 36 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 22 مقدمات پیکا کے تحت اور 14 مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھے۔













