رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدلیہ کرے گی، حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی ڈیل پیشکش نہیں ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو حکومت یا اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کسی ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔ عمران خان کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا، جیسا کہ نواز شریف اور زرداری کے معاملات میں ہوا۔
رانا ثناء اللہ نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے متعلق نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ بھی عمران خان سے ڈیل کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔















