عمران خان کی رہائی کے لئے بنائی جانے والی فورس کو پارٹی منظوری کی ضرورت نہیں۔شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ کے اعلان پر فورس بنائی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رہائی فورس کے قیام کے لیے پارٹی کی منظوری ضروری نہیں

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی فورس کو پارٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔

شفیع جان نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے اعلان کے بعد فورس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات برقرار ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں کی قومی حکومت کی تجویز پر شفیع جان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ان لوگوں سے ملاقات نہیں کریں گے، اس لیے انہیں قومی حکومت پر راضی کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دیگر متعلقہ خبریں