علی امین گنڈاپور کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار

علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علی امین گنڈاپور کا بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افسوس ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالج سے نہیں ملنے دیا جارہا۔ ہم ابھی تک یہ جائز مطالبہ بھی پورا نہیں کرواسکے کہ بانی کو ان کا ذاتی معالج دیا جائے۔ مطالبہ ہے کہ بانی کے ذاتی معالج کو رسائی دی جائے تاکہ ان کی آنکھ اور صحت کے حوالے سے تازہ معلومات مل سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں