وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان کو رعایت دینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا، بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان سے متعلق ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔
عطا تارڑ نے واضح کیا کہ عمران خان کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی رعایت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رعایت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
دو روز قبل بھی عطا تارڑ نے عمران خان سے متعلق ڈیل کی خبروں کی تردید کی تھی اور اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی آنکھ کی تکلیف کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور پی ٹی آئی کا اصل مقصد ملک میں انارکی پیدا کرنا ہے۔















