اپوزیشن اتحاد نے رمضان المبارک کے احترام میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس کے مطابق یہ فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر کیا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اپوزیشن اتحاد نے رمضان المبارک کے احترام میں تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر دھرنا دیا گیا تھا، لیکن رمضان کی آمد پر اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
راجا ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے اور ان کی بہنوں اور ڈاکٹرز کو ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی تھی۔ قیادت نے دھرنے کا اعلان کیا تھا، اب ان کے اعلان پر دھرنے کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا میں دھرنا دینے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کا احترام کیا گیا ہے۔















