علیمہ خان نے عمران خان کے علاج کے لیے ذاتی ڈاکٹروں پر اصرار کیا، اپوزیشن اتحاد نے بھی ان کی رسائی کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں سرکاری ڈاکٹروں پر اعتبار نہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا علاج ان کے ذاتی معالجین سے کرایا جائے۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جن ڈاکٹروں کے نام فراہم کیے گئے تھے، ان سے علاج نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے متعلق رپورٹ کو مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں علاج کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔
علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران خان کا علاج ٹھیک ہو رہا ہے تو اسے چھپایا کیوں جا رہا ہے؟ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے علاج کے لیے دباؤ بڑھائیں۔
اپوزیشن اتحاد نے بھی عمران خان تک ان کے ذاتی معالجین کی رسائی کے لیے رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے اور ان کے ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔















