عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

سپریم کورٹ میں عمران خان کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں کمپاؤنڈ کی تفصیلات اور خوراک شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سماعت کے دوران جیل انتظامیہ نے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان کو ایک مخصوص کمپاؤنڈ میں رکھا گیا ہے جس میں سات سیلز اور ایک لان شامل ہے۔ کمپاؤنڈ میں 57 فٹ لمبی راہداری بھی موجود ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کو لان میں چہل قدمی کی اجازت ہے جہاں وہ کتابیں پڑھتے ہیں۔ مزید برآں، انہیں قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور بہتر کلاس کی سہولت دی گئی ہے۔ انہیں ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور جم کا سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔

خوراک میں ناشتے کے طور پر کھجور، اخروٹ، شہد اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی، مٹن اور سلاد کے ساتھ دیگر اشیاء بھی دی جاتی ہیں۔ تمام سہولیات جیل قوانین کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں