موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند

موٹروے ایم ون کو پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے، شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی درخواست۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) موٹروے ایم ون کو پشاور ٹال پلازہ سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ اقدام حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ مزید ہدایت دی گئی ہے کہ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔

موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے سفر شروع کرنے سے پہلے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات دستیاب ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں