عمران خان کے طبی معائنے میں حکومتی اور پی ٹی آئی تعاون شامل

عمران خان کے آنکھوں کے معائنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی میں تعاون محسن نقوی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کے طبی معائنے میں حکومتی اور پی ٹی آئی تعاون

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے آنکھوں کے معائنے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان تعاون محسن نقوی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک آزاد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے تجویز کردہ ڈاکٹر ندیم قریشی کو شامل کیا گیا۔

حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک خاندانی نمائندہ نامزد کرنے کی اجازت بھی دی، تاہم علیمہ خان کے موقف میں تبدیلی کی وجہ سے قاسم زمان کی جگہ ڈاکٹر نوشیروان برکی کو نامزد کیا گیا۔ معائنے کے نتیجے میں عمران خان کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 ہو گئی اور انہیں ہلکے نمبر کے چشمے کی سفارش کی گئی۔

معائنے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کے لیے لے جایا گیا جہاں انہیں نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں