ڈاکٹر عاصم کا عمران خان کے معائنہ تک حتمی رائے دینے سے انکار

ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا خود معائنہ کیے بغیر رائے دینے سے انکار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈاکٹر عاصم کا عمران خان کے معائنہ تک حتمی رائے سے انکار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خود معائنہ کیے بغیر ان کی صحت کے بارے میں حتمی رائے دینا ممکن نہیں۔

گزشتہ شب پونے 10 بجے ڈاکٹر عاصم یوسف کی عمران خان کی طبی معائنہ کرنے والی اسلام آباد کی میڈیکل ٹیم سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس دوران ڈاکٹر خرم اعظم بھی ان کے ہمراہ تھے، اور تقریباً 40 منٹ تک بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اسلام آباد کے ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی طبیعت میں بہتری آ چکی ہے، مگر ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کو نہ مسترد کر سکتے ہیں اور نہ ہی مکمل قبول کر سکتے ہیں جب تک خود معائنہ نہ کر لیں۔

ڈاکٹر عاصم نے درخواست کی کہ انہیں عمران خان کا براہ راست چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ذاتی طور پر طبی صورتحال کا جائزہ لے سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں