پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا، پارلیمنٹ کو جعلی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بھیجا ہے اور پی ٹی آئی نے اس کی تصدیق کی ہے۔
استعفیٰ کے متن میں مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی اور ناجائز ہے اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرتی ہے۔
مراد سعید جولائی 2025 میں خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، تاہم وہ روپوش ہونے کے باعث سینیٹ کی نشست پر حلف نہیں لے سکے تھے۔














