بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ ماہرین کریں گے، رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ خصوصی طبی ادارے میں ماہرینِ امراضِ چشم کریں گے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ اس معائنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر قیاس آرائیوں اور سیاسی رنگ دینے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے حکومتی اقدام کا مثبت جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبے پر جلد عمل ہوگا جس میں بانی پی ٹی آئی کو متعلقہ اسپتال منتقل کرنا اور ماہر ڈاکٹرز سے معائنہ کرانا شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی اور بانی پی ٹی آئی کا بروقت اور درست علاج کیا جائے گا۔















