قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا چیف جسٹس کو خط، عمران خان کے علاج میں تاخیر پر تشویش

قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر عمران خان کے علاج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری علاج کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا عمران خان کو فوری علاج دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ڈائیلاگ کمیٹی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے۔

کمیٹی نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے خط میں عمران خان کے کیس کا نوٹس لینے اور فوری حکم جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تین روز گزرنے کے باوجود حکم نامہ پر عمل درآمد نہیں ہوا اور علاج شروع نہیں کیا گیا۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے ماہر ڈاکٹروں سے معائنہ کرایا جائے اور انہیں ذاتی معالجین تک مستقل رسائی دی جائے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات اور انسانی وقار کی فراہمی ہر شخص کا آئینی و بنیادی حق ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں