سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ہے، ان کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے نہ ہی بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوئی ہے۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف کو بیرون ملک بھیجا جا رہا ہے نہ ہی بنی گالا منتقل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی منظم ہے اور مائنس ون فارمولے کی طرف بڑھا جا رہا ہے، یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جس میں آج کا احتجاج بھی شامل ہے۔















