عمران خان کا طبی معائنہ آج، پی ٹی آئی کو مطلع کر دیا گیا

ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا، پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کا طبی معائنہ آج، پی ٹی آئی کو مطلع کر دیا گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومتی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کو مطلع کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیات نے رابطہ کیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کا پینل آج عمران خان کا معائنہ کرے گا۔

اس دوران اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کے ذاتی معالج تک رسائی کے لیے اسلام آباد کے تین مقامات پر دھرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جہاں داخلی راستہ بند ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ قیدی وینز بھی موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں