سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے پاور ڈویژن نے نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کی، وزیراعظم کے نوٹس پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو خوشخبری ملی ہے کہ پاور ڈویژن نے نیپرا میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔
نیپرا ذرائع کے مطابق، درخواست میں صارفین کے پرانے کنٹریکٹ کو تحفظ دینے کی درخواست شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سولر نیٹ میٹرنگ کو نیٹ بلنگ میں تبدیل کرنے کا نوٹس لیا تھا اور پاور ڈویژن کو نظرثانی درخواست دائر کرنے کی ہدایت دی تھی۔
نیپرا نے پہلے پرانے صارفین کا نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کر دیا تھا اور یونٹ ٹو یونٹ ایکسچینج کے بجائے نیٹ بلنگ نافذ کی تھی۔ پاور ڈویژن کی درخواست پر سماعت کے بعد اتھارٹی فیصلہ جاری کرے گی۔














