عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا، جیل منتقلی کا اعلان

عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ملنے پر نئی جیل منتقل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے جیل اور طبی سہولیات کی بہتری کا بھی اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا، جیل منتقلی کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہونے پر اسلام آباد کی نئی جیل منتقل کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت جیل، میڈیکل اور اصلاحی نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے۔ نئے جیل ماڈل میں قیدیوں کو صحت اور دیگر بنیادی سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے ماڈل جیل کمپلیکس میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ قیدیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، جس سے انہیں علاج کے لیے بار بار باہر نہ لے جانا پڑے۔

دیگر متعلقہ خبریں