رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج میں غفلت کی صورت میں یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کسی نے غفلت کا مظاہرہ کیا تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا۔ سینیٹ کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد ہوگئی۔
رانا ثنااللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کریں، چار ماہ تک مجرمانہ غفلت نہیں کی گئی۔ آپ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کریں، عدالت جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔
مشیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے مسئلے پر سپریم کورٹ میں حقائق سامنے آئے ہیں۔ اگر کسی نے علاج میں غفلت کی تو یہ مجرمانہ فعل ہے۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق دستاویزات موجود ہیں، اپوزیشن لیڈر کو پیش کرنے کو تیار ہوں۔ بانی کی صحت پر بیانیہ بنانے والے سیاست کر رہے ہیں۔














