سعد رفیق: قیدیوں کے حقوق کی حفاظت اہمیت رکھتی ہے

سعد رفیق نے قیدیوں کے حقوق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے پر فوری علاج کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعد رفیق: قیدیوں کے حقوق کی حفاظت اہمیت رکھتی ہے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قیدی کے حقوق کی حفاظت، چاہے وہ سیاسی مخالف ہو، اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بینائی متاثر ہونے کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ جیل کی سختیاں قیدیوں کو بیمار کر دیتی ہیں، اور فوری علاج ہر انسان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ جانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس پر سرکاری مؤقف جاری کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی سہولت دینے کی درخواست کی۔ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی منشا کے مطابق ڈاکٹرز کو ان تک رسائی دی جائے، اور بہترین علاج کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں