مہنگی بجلی اور بگڑتے حالات کے باعث متعدد کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئیں۔قیصر احمد شیخ

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے توانائی ایکسپو میں کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے اور ایف بی آر کو کمپنیوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے توانائی ایکسپو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے کئی کمپنیاں باہر چلی گئیں ہیں مگر کچھ کمپنیاں واپس بھی آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس گئی اور عمران خان کے دور میں قرضے بڑھنے کے باعث حالات بے قابو ہو گئے تھے۔

قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور ترقی کے لیے ایکسپورٹ کی بنیادیں مضبوط کرنا ضروری ہیں۔ انہوں نے ایف بی آر کو کمپنیوں کے ساتھ بہتر رویہ اپنانے اور شکایات دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بلیک اکانومی کا بڑا حصہ ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے سیکیورٹی خدشات کو دور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس یو وی گاڑیوں پر ٹیکس نہیں ہے اور کراچی کی انڈسٹری کے لیے ٹیکس فری زمین کی پیشکش کی گئی ہے۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ کچھ سرمایہ کاروں کو 2035 تک ٹیکس فری سہولت دی جا رہی ہے اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی 8000 کمپنیاں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کی جائے گی تو سرمایہ کاری مزید بڑھے گی اور حکومت بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں