خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پورا نظام ایک شخص کو جھکانے میں مصروف ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کی میڈیکل رپورٹ بھی تشویشناک ہے۔ انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر زور دیا کہ بانی کے کیسز جلدی لگائے جائیں اور انصاف فراہم کیا جائے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک سال سے ہماری کوئی درخواست نہیں سنی جا رہی اور بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ بانی کی آنکھ کی حالت خراب ہو رہی ہے اور صرف عام قطروں سے علاج کیا جا رہا ہے، اب مزید گنجائش نہیں کہ بانی کو جیل میں رکھا جائے۔















