بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی ہے۔ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی۔ گزشتہ روز سلمان صفدر کو سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کے لیے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا تھا۔ سلمان صفدر نے تین گھنٹے کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منسوب خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔\n\nسلمان صفدر نے بتایا کہ رپورٹ 12 بجے تک جمع کروا دی گئی تھی۔ رپورٹ سات صفحات اور 22 پیراگراف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی صحت پر کوئی بیان نہیں دیا۔















