پنجاب کی ماڈل کورٹس نے ایک ماہ میں 12 ہزار مقدمات نمٹائے

پنجاب کی ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 میں 12,275 مقدمات نمٹائے، جس سے عدلیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایت پر قائم ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 میں 12,275 مقدمات کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کارکردگی لاہور ہائیکورٹ کی جدید عدالتی اصلاحات، کیس مینجمنٹ سسٹم اور مؤثر نگرانی کی مرہون منت ہے۔ اس اقدام سے زیر التواء مقدمات میں کمی اور نظام انصاف پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

فوجداری ماڈل کورٹس نے ایک ہزار 72 مقدمات نمٹائے جن میں قتل کے 115 اور منشیات سے متعلق 376 مقدمات شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز کی ایپلیٹ ماڈل کورٹس نے 292 سول و فیملی اپیلوں کے فیصلے سنائے۔

ماڈل سول اور مجسٹیریل کورٹس نے مجموعی طور پر 10,911 مقدمات نمٹائے، جن میں سول، فیملی، گارڈین، رینٹ اور دیگر مقدمات شامل ہیں۔ مجسٹریٹ کورٹس نے 8,749 مقدمات کے فیصلے کئے، جن میں معمولی جرائم شامل ہیں۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ فوری اور معیاری انصاف عدلیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جدید عدالتی نظام کے نفاذ کا عمل جاری رہے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں