آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی کارپوریشن برطرفی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے سیاسی ماحول سے دور رہنے کی تاکید کی اور 27 ویں آئینی ترمیم پڑھنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں اور 27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں۔ عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کو تیاری کے لئے وقت دے دیا۔
جسٹس رضوی نے مزید کہا کہ مزمل رفیق کو انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس دی گئی تھی، جبکہ 12 ہزار ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کو براہ راست وفاقی عدالت میں درخواست دائر کرنے سے پہلے کسی وکیل سے مشورہ کرنا چاہئے۔
جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے خورد برد کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی۔














