سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 5000 سیاستدانوں کو سزا دینے سے پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 سال کے 500 سے 5000 سیاستدانوں کو گولی مارنے سے پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں ایک ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا کہ اگر 5000 سیاستدانوں کو سڑک پر گولی مار دی جائے یا چوک پر پھانسی دی جائے تو ملک کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 28 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہوں گے۔















