آزاد کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 18 وزراء اور 2 مشیر شامل۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آزاد کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نئے وزراء اور مشیروں سے حلف لیا۔ حلف برداری کی اس تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے بھی شرکت کی۔
حلف اٹھانے والوں میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں، جن میں جاوید ایوب، قاسم مجید، دیوان چغتائی، ظفر ملک، چوہدری اخلاق، اور عامر یاسین شامل ہیں۔ دیگر وزراء میں فہیم ربانی، جاوید بڈھانوی، ضیاء قمر، علی شان سونی، میاں وحید، چوہدری اخلاق، اور یاسر سلطان بھی شامل ہیں۔
چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری ارشد، رفیق نیر، نبیلہ ایوب، احمد صغیر، اور فہد یعقوب بھی وزارت کا حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں، جبکہ مہاجرین ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔














