حکومت کا ٹیکس کے پیسے سے کاروبار کرنا معیشت کے لئے نقصان دہ

وفاقی وزیر نجکاری محمد علی نے کہا کہ حکومت ٹیکس کے پیسے سے کاروبار کر رہی ہے، جو اس کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے معیشت کی دستاویزی ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت کا ٹیکس کے پیسے سے کاروبار کرنا معیشت کے لئے نقصان دہ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کے پیسے سے کاروبار کر رہی ہے، جو اس کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کا بڑا حصہ غیر دستاویزی ہے، جس کے باعث کرپشن بڑھ رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جب تک ٹیکس نظام مکمل طور پر دستاویزی نہیں ہوتا، اس میں بہتری ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی 10 کروڑ کی آبادی والے صوبے میں ملازم طبقہ ٹیکس کا بوجھ اٹھا رہا ہے جبکہ حکومت ٹیکس کے پیسے کو نقصان پورا کرنے میں استعمال کر رہی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا سبب صرف سیاست دان نہیں بلکہ سیاسی ڈھانچے کی کمزوریاں ہیں۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نشاندہی کی کہ ملک کو صرف گارمنٹس کی برآمدات پر انحصار نہیں کرنا چاہئے بلکہ عالمی ضروریات کے مطابق پیداوار بڑھانی چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں