مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا کہ 8 فروری کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا موقف ایک جیسا ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر شکل کے مخالف ہیں اور ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے؛ کوئی ایک پارٹی ملکی مسائل تنہا حل نہیں کر سکتی۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جامع لائحہ عمل اپنانا چاہیے اور 8 فروری کو کسی پر زور زبردستی نہیں کی جائے گی۔















