سانحہ امام بارگاہ کے بعد علامہ طاہر اشرفی کا بسنت منسوخی کا مطالبہ

سانحہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد علامہ طاہر اشرفی نے بسنت کی تقریبات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ اسلام آباد امام بارگاہ کے بعد علامہ طاہر اشرفی کا بسنت منسوخی کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے سانحہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعد حکومت پنجاب سے بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقہ ترلائی میں امام بارگاہ پر جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والا دہشتگرد حملہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس میں 40 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ایسے حالات میں تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد مناسب نہیں۔

 


انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں شریک ہے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر سوگ اور یکجہتی کا اظہار ہونا چاہیے۔

علامہ طاہر اشرفی کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کے بعد معاشرے کو ذمہ داری، تحمل اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، جبکہ خوشی اور جشن کی سرگرمیوں کو مؤخر کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کی اجازت دی تھی، تاہم سانحہ اسلام آباد و راولپنڈی کے بعد بسنت کی منسوخی کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں، جبکہ اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی حکومتی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں