لاہور میں بسنت کا جشن 25 سال بعد دوبارہ منایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ جشن منانے کی ہدایت کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے آغاز پر کہا ہے کہ 25 سال بعد لاہور کے آسمان پر پتنگیں واپس آگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے اس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔ مریم نواز نے نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور پاکستان میں خوشی اور سکون واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی، جبکہ لاہور میں بسنت کا آغاز گزشتہ رات ہوا، جہاں ہر طرف نوجوان بھنگڑے ڈالتے اور بوکاٹا کے نعرے لگاتے دکھائی دیے۔















