پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے، جس میں عوامی مینڈیٹ چھیننے کے خلاف مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ملک گیر پرامن ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی مسائل پر غور کیا گیا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ انہیں فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ خیبرپختونخوا کے مالی مسائل کے حل کے لیے وفاق سے تعاون پر زور دیا گیا۔ قبائلی اضلاع میں امن کے قیام کے لیے متعلقہ اداروں سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔
پی ٹی آئی نے عوامی مینڈیٹ چھیننے کے خلاف 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا، جس میں مشعل بردار ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سندھ اور پنجاب میں کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی اور آئینی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔















