اکتوبر میں گاڑیوں کے قرضوں کا حجم 315 ارب روپے تک پہنچا، 33.7 فیصد اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اکتوبر 2025 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراء میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر کے اختتام پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کا حجم 315 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33.7 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر کے اختتام پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 236 ارب روپے تھا۔
ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.5 فیصد نمو ہوئی۔
ستمبر کے اختتام پرگاڑیوں کے قرضوں کا حجم 305 ارب روپے تھا، جو اکتوبر میں بڑھ کر 315 ارب روپے ہو گیا۔














