پاکستان اور بنگلا دیش کو دبایا گیا تو کرکٹ تباہ جائے گی۔ ناصر حسین

ناصر حسین نے آئی سی سی پر دوہرے معیار کا الزام لگایا، کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کو بھارت کی طرح برابری دی جائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی کے دوہرے معیار پر ناصر حسین کا اظہارِ برہمی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے آئی سی سی کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ہے۔ ناصر حسین نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے مقام کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہوتا تو آئی سی سی کا رویہ مختلف ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو پاکستان اور بنگلا دیش کو بھارت کی طرح برابری کی بنیاد پر برتاؤ کرنا ہوگا۔

ناصر حسین نے مزید کہا کہ بنگلا دیش اپنی بات پر قائم ہے اور پاکستان نے بھی ان کا ساتھ دے کر بہترین اقدام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کا عمل دخل بڑھ گیا ہے، اگر پاکستان اور بنگلا دیش کو دبایا گیا تو کھیل تباہ ہوسکتا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں