پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عماد بٹ کو ہٹاکر ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کیا ہے۔ ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف قیادت کریں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عماد بٹ کو ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر ابوبکر کو نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔ یہ تبدیلی ورلڈ کپ سے قبل اہم سمجھی جارہی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم کی پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا۔
عماد شکیل بٹ اب بھی ٹیم کا حصہ رہیں گے اور پی ایچ ایف کے مطابق وہ سینئر کھلاڑی کے طور پر اپنے تجربے سے فائدہ پہنچائیں گے۔ ابوبکر کی قیادت میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے۔
اس تبدیلی کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کے تجربے اور صلاحیتوں کی مدد سے ٹیم بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے شروع ہوگا۔















