پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی حریف کو شکست دے کر اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
عمان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی حریف پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اسجد اقبال نے عمان میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے پنکج ایڈوانی کو 100-00، 92-37، 117-16 اور 83-21 کے اسکور سے شکست دی۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھ ملایا اور گلے بھی ملے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل میں اسجد اقبال کا مقابلہ فرانس کے نکولز مورٹریوکس سے ہوگا۔















