اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائنگ، شام نے پاکستان کو شکست دی

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائنگ میچ میں شام نے پاکستان کو 5-0 سے شکست دی، پاکستان کوئی گول نہ کر سکا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اے ایف سی ایشین کپ فٹبال کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں شام نے پاکستان کو 0-5 سے شکست دے دی۔ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہا۔ شام کی جانب سے محمد الحالاک نے 33ویں اور 48ویں منٹ میں دو گول اسکور کیے۔ تیسرا گول 80ویں منٹ میں سامیہ نے اور چوتھا گول 90ویں منٹ میں الدالی نے کیا۔ شام نے گروپ میں اپنے تمام پانچ میچز جیت لیے ہیں جبکہ پاکستان ابھی تک کوئی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں